ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی اسکول میں تین سال کی بچی کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال، سینکڑوں لوگوں نے کیا احتجاج

دہلی اسکول میں تین سال کی بچی کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال، سینکڑوں لوگوں نے کیا احتجاج

Wed, 12 Sep 2018 11:33:51    S.O. News Service

نئی دہلی12ستمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں ایک ساڑھے تین سال کی بچی کے جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیاہے۔ یہ واقعہ 4 ستمبر کو ہواتھا لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض بچی کے خاندان کے ساتھ سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

بچی کے خاندان کے مطابق بچی جس اسکول میں پڑھتی ہے وہیں کسی نے اس واردات کو انجام دیاہے۔چار ماہ پہلے بھی بچی کے گال میں کسی نے کاٹا تھا تب بھی اسکول میں شکایت کی تھی۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے تمام سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھ لیے گئے ہیں، کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔اسکول کے علاوہ بچی کے پڑوسی اور اس کے گھر والے بھی شک کے دائرے میں ہیں۔

بچی کے خاندان والے پولیس پربچی سے غلط بیان دلوانے کا الزام لگا رہے ہیں اوراس معاملے کی جانچ سی بی آئی یا کرائم برانچ کو سونپنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بچی کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیوڈالی ہے جووائرل ہوگئی ہے ۔


Share: